الخدمت اورٹویوٹا ایسٹرن موٹرز کے تحت مقابلہ مصوری کا انعقاد

  الخدمت اورٹویوٹا ایسٹرن موٹرز کے تحت مقابلہ مصوری کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام اورٹویوٹا ایسٹرن موٹرز کے تحت مقابلہ مصوری 2020بعنوان ”میرے خوابوں کی کار“ ٹویوٹا ایسٹرن موٹرز کی ورکشاپ میں منعقد کیا گیا۔مقابلہ مصوری میں 50بچوں نے شرکت کی اور عنوان کے مطابق خوابوں کی منفرد کار پینٹنگ کی صورت میں بنا کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کاا ظہار کیا۔بچوں نے مقابلے میں بھر پور دلچسپی لی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام فاروق کاملانی،سینئر منیجر آرفن کیئر پروگرام عنایت اللہ اسماعیل اورٹویو ٹا ایسٹرن موٹرز کے ذمہ داران موجود تھے۔مقابلہ مصوری کے اختتام پرتمام شریک بچوں میں اسناد و تحائف تقسیم کیے گئے،جبکہ انہیں ٹویوٹا ورکشاپ کادورہ بھی کروایا گیا۔مقابلے کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٹویو ٹا ایسٹرن موٹرز کے تحت ہونے والے اس مقابلے میں سب سے منفرد پینٹنگ بنانے والے9 بچوں، ان کے والدین یاسرپرستوں کو جاپان کا دورہ کروایا جائے گا۔اس موقع پر فاروق کاملانی نے کہا کہ ٹویوٹا ایسٹرن موٹرز کمپنی کی جانب سے بچوں کے درمیان منعقد کیا جانے والا مقابلہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد مقابلہ ہے،جس کے ذریعے بچے اپنی بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں،جبکہ کمپنی بھی کار وں ایجادات کیلئے اس ذریعے سے نئے آئیڈیا زحاصل کر کے منفرد ماڈل کی کاریں متعارف کر انے کی خواہا ں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں الخدمت کے زیر کفالت یتیم بچوں نے بھی حصہ لیا جو خوش آئند عمل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر