آرمی ایکٹ کی منظوری نے آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ حل کر دیا،انصر مجید

  آرمی ایکٹ کی منظوری نے آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ حل کر دیا،انصر مجید

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ کی منظوری نے ہمیشہ کیلئے آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ حل کردیاہے۔تمام سیاسی جماعتوں نے اہم قانون سازی کیلئے بنیادی کردار اداکیاہے۔سیاسی جماعتوں کو اہم مسئلہ پر اتحاد کے مظاہرے پر سراہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ قومی معاملات پر سیاسی جماعتیں ایک نکتہ پر متفق ہوکر کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔ملکی مفاد میں اٹھائے گئے اہم فیصلوں کے اثرات پوری قوم پر مرتب ہوتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی معاملات پر ساتھ چلنے پر زور دیاہے۔

انصرمجید خان نے کہاکہ اہم قومی مسائل کو حل کرنے کیلئے اختلافات کی سیاست سے بالاتر ہوکر سوچناہوگا۔باطل طاقتوں کو مفاد عامہ کی خاطر اتحاد و یگانگت کے ذریعے شکست دی جاسکتی ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملکی و غیرملکی دفاعی صورتحال پر انتہائی اہم فیصلے کئے ہیں۔پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1