نئے سال میں عام آدمی کے حقوق مزید غصب ہوں گے،جواد احمد
لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان نئے سال میں عام آدمی کے بنیادی حقوق مزید سلب کرے گا،اسٹیٹ بنک کی سہ ماہی رپورٹ حقیقت کی آئینہ دار ہے۔
جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 7سالوں کے مقابلہ میں اب بلند ترین سطح پر ہے جو مزید بڑھے گی،وزیر خارجہ کا قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا عندیہ دینا قابل مزمت ہے اس پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کے حقوق کی بات کی جاتی ہے ناکہ انھیں ذہنی کوفت میں مبتلا کرنے کی،بجلی،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب درآمدی ایل این جی کی ریکوری بھی 99فیصد سے کرنے کی تجویز عمران سرکار کی غریب کش پالیسی کا اہم نکتہ ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے ورکرز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کی ایک طرف تو وزیر اعظم عمران خان اور ان کے رفقاء کہتے ہیں کہ 2020 پاکستان کی ترقی کا سال ہے مگر ان کے کارناموں سے لگتا ہے کہ اس سال عوام مزید مقروض ہوگی،مہنگائی میں تیزی آئے گی اور عام آدمی کی قوت خرید کو بڑادھچکا لگے گاکیونکہ حکومت اپنی ناکامیوں کا خمیازہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ مار کر لے گی۔