ضلعی افسران کے سبزی منڈیوں،طبی مراکز اور اراضی سنٹرز کے دورے

ضلعی افسران کے سبزی منڈیوں،طبی مراکز اور اراضی سنٹرز کے دورے

  



لاہور(جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ز کے سبزی منڈیوں،طبی مراکز اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا، ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، سٹاک، وارڈز، ایمرجنسی، لیبر روم، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کرنے کے ساتھ مریضوں کی عیادت کی۔پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی،اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا،اے ڈی ایل آر کو زیر التوا کیسز فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...