چین کے عوام اپنے قومی پرچم سے والہانہ محبت کرتے ہیں،محمد جاوید

  چین کے عوام اپنے قومی پرچم سے والہانہ محبت کرتے ہیں،محمد جاوید

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ قومی پرچم ہر ملک و قوم کا شناختی نشان اور اس ملک کے نظریے کو بیان کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چین کی قومیت اور فرض شناسی اس کے قومی پرچم کو دیکھ کر لگائی جاسکتی ہے،چین کے عوام اپنے قومی پرچم سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

اور اسی محبت کی بدولت ہی چین آج دنیا کی سپر پاورز میں شمار ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں چینی حکومت کے مطابق پرچم میں سرخ رنگ کو انقلاب کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ چین کے قومی پرچم میں پانچ ستاروں کا اکٹھا ہونا، چینی کیمونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں اتحاد کی علامت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1