شوگر ملز مالکان فوری گنے کی کرشنگ شروع کریں،اعجا ز چودھری

  شوگر ملز مالکان فوری گنے کی کرشنگ شروع کریں،اعجا ز چودھری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ شوگرمل مالکان فی الفور گنے کی کرشنگ شروع کریں گنے کے کاشتکار بُری طرح متاثر اور ان میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے حکومت پسے ہوئے طبقوں کی مشکلات میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے وزیراعظم عمران خان کا یوٹیلٹی سٹورز کے لئے 7 ارب کا پیکیج دینا خوش آئند عمل ہے ادویات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی غریب عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے۔ ان خیالات کا اظہا پارٹی رہنماء سید فیصل شاہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں عشایئے سے خطاب کے موقع پر کیا۔

عشایئے میں سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، جنرل سیکرٹری مہر واجد عظیم، جنرل سیکرٹری جنوبی لاہور میاں اکرم عثمان، جمشیداقبال چیمہ، فیاض بھٹی، نوازنت،راناعارف مشتاق، عاطف چوہدری، ملک رمضان، ثاقب سلیم بٹ، عاصم میر، رضاخان اور جاوید بھٹی سمیت دیگر عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیازوڑائچ اور صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے بحرانوں میں گھرے ہوئے ملک کو باہر نکالا ہے سٹاک ایکسچینچ میں بہتری آئی ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے مصروف عمل ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک پیج پر ہیں آنے والا دور ترقی اور خوشحالی کا دور ہے۔ بعدازاں صدر سنٹرل پنجاب اعجازاحمدچوہدری نے میانوالی کے قریب پاکستان ائیرفورس کے تربیتی طیارے میں دوپائیلٹوں کی شہادت پر ان کو خراج پیش

مزید : میٹروپولیٹن 1