ایجوکیٹرزمستقلی کو پی پی ایس سی انٹرویو سے مشروط کرنے کے خلافسراپا احتجاج

ایجوکیٹرزمستقلی کو پی پی ایس سی انٹرویو سے مشروط کرنے کے خلافسراپا احتجاج

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز و اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرز ریگولرائزیشن موومنٹ لاہور کا اجلاس گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔فوکل پرسن لاہور عمران علی، امان اللہ ملک، شکیلہ خادم، صوبیہ خورشید، محمد عمران، نوید رحمت، حافظ فاروق، حبیب الرحمن،شاہد عزیز و دیگر نے شرکت کی۔شرکاء اجلاس نے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی PPSCسے انٹرویو کے ذریعے مستقلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے وقت ہمارے ساتھ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے جو معاہدہ کیا تھا اس میں PPSC کی شق شامل نہ تھی، ریگولرائزیشن کے لئے PPSC انٹرویو کی شرط کسی صورت قبول نہیں اور نہ ہی کوئی سیکنڈری سکول ایجوکیٹر ز PPSC کے سامنے پیش ہوگا۔ہم اس کا بائیکاٹ کریں گے اور اس ظالمانہ اقدام کے خلاف پنجاب بھر میں سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز بھر پور احتجاج کریں گے۔ جبکہ کل 3 بجے دن پریس کلب کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...