امریکہ، ایران کشیدگی دنیا کیلئے خطرناک ثابت ہوگی،زاہد حبیب

امریکہ، ایران کشیدگی دنیا کیلئے خطرناک ثابت ہوگی،زاہد حبیب

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کشیدگی دنیا کیلئے خطرناک ثابت ہوگی،طاقت کا استعمال مزیدبگاڑ پیدا کرے گا تیسری عالمی جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ ہوش کے نا خن لیں امریکی حکام جنگی جنون کا شکار ہونے کی بجائے امن کوششوں کو فروغ دیں۔امریکی حکام گزشتہ انیس سال سے افغانستان اور عراق میں جاری جنگ پر بد ترین امریکی ناکامیوں کا انتقام نہتے دیگر ممالک سے لینا چاہتا ہے۔امریکی جارحیت نے پوری دنیا کو اضطراب میں ڈال دیا ہے۔امریکی حکمرانوں کو اپنی روش اور دنیا میں حکمرانی کرنے کی خواہش تبدیل کرنا ہوگی،ان خیالات کا اظہار سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے امریکہ اور ایران کی حالیہ کشیدگی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کی خاموشی تباہی لا رہی ہے،امریکہ اپنی دہشت کا بازار بند کرے،مزارکرات اور امن کا راستہ اختیار کیا جائے۔اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی اپنے ہی اداروں کا تقدس پامال کر رہی ہیں۔طاقتوں کا توازن برقرار رکھنا اور احترام انسانیت ہر کسی پر لازمی قرار دیا جانا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...