چینی مسلمانوں کے حوالے سے وائر ل ہونے والی تصاویر افسوسناک ہیں،ہیومن رائٹس

چینی مسلمانوں کے حوالے سے وائر ل ہونے والی تصاویر افسوسناک ہیں،ہیومن رائٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ چینی حکومت نے چینی مسلمانوں کوبے چینی کے سواکچھ نہیں دیا۔چینی مسلمانوں پرقیدوبند کے دوران بہیمانہ تشدد کی جودلخراش تصاویرسوشل میڈیا کی وساطت سے منظرعام پرآئی ہیں وہ عام انسان دیکھنے کاحوصلہ نہیں رکھتا۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدورسلمان پرویزنے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اوراوآئی سی چینی مسلمانوں کیلئے آوازاٹھائے۔