غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 2سیل، 13گرفتار

غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 2سیل، 13گرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایتاسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ کے علاقے میں کاروائیاں کرتے ہوئے 02 منی پٹرول پمپس کو بھی سیل کر دیااور مشینوں کو ضبط کر لیا۔02 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیااورسینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 177 مقامات کو چیک کیا گیا اور 29 خلاف ورزیاں پائی گئیں، 22 ہزار 500روپے کے جرمانے کرتے ہوئے 11 مقدمات کا اندراج کرواکر11 افراد کو حراست میں لیکر03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کریک ڈاؤن تیزی کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1