حکومت کا 7ارب روپے کا پیکج صرف نعرہ ثابت ہوا،عابد صدیقی

حکومت کا 7ارب روپے کا پیکج صرف نعرہ ثابت ہوا،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا سات ارب روپے کا پیکج صرف نعرہ ہی ثابت ہوا ہے عوام کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے بجلی گیس کے حوالے سے بھی سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں گیس بحران انتہائی سنگین ہو گیا، عوام کھانے پکانے کے لئے خوار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے شہری بغیر ناشتہ کئے دفاتر میں جانے پر مجبور ہوگئے۔ صارفین سوئی گیس کی بندش سے ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1