پروفیسر ڈاکٹر مبشر منورپنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے ممبرتعینات

  پروفیسر ڈاکٹر مبشر منورپنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے ممبرتعینات

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنر پنجاب /چانسلر پنجاب یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نے پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف کامرس اور پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان کو پنجاب یونیورسٹی سنڈیکٹ کا ممبر تعینات کر دیا۔ڈاکٹر مبشر منورخان نے انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل مارکیٹنگ مینجمنٹ،ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس آسٹریا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ان کے تحقیقی مقالہ جات کئی قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر مبشر دنیا بھر میں منعقدہ متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں سیشن چیئرز کی صدارت اور تحقیقی مقالے پیش کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر مبشر انڈر سائنس پبلشرز کی جانب سے شائع ہونے والے’انٹر نیشنل جرنل آف اسلامک مارکیٹنگ اینڈ برانڈنگ‘کے ایسو سی ایٹ ایڈیٹرہونے کے علاوہ قومی و بین الاقوامی تحقیقی جریدوں میں بطور جائزہ کار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1