پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 13جنوری کو ہو گا

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 13جنوری کو ہو گا

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے یہ اجلاس 13 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم سی میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چئیرمن کمیٹی سید یاور عباس بخاری کریں گے۔اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سال 2016 اور 17 کے آڈٹ پیراز زیر غور لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ارکان مستعفی ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔مسلم۔لیگ ن نے حمزہ شہباز کو چئیرمن پی اے سی نہ بنائے جانے پر احتجاجاً کمیٹی سے استعفے دے رکھیں ہیں۔17 رکنی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن)کے 8 ارکان شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1