آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ ٹی20کی ٹرافی منظر عام پر آگئی

  آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ ٹی20کی ٹرافی منظر عام پر آگئی

  



سڈنی (آئی این پی)آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کی ٹرافی منظر عام پر آگئی، بونڈی بیچ آسٹریلیا میں ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، کھلاڑیوں کا فوٹو سیشن ہوا اور کرکٹ بھی کھیلی۔آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز میں اب صرف 44 دن رہ گئے ہیں، آسٹریلیا میں ہونے والے ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی کی بونڈی بیچ پر رونمائی کی گئی جس کے بعد ٹرافی اب اپنے ٹور کا آغاز کرے گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی تقریبا 14000 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی، ٹرافی سڈنی، بورال، نیو کیسل، برسبین، بالاراٹ پرتھ، کینبرا، ہوبارٹ اور ایڈیلیڈ سمیت دیگر کئی شہروں کا دورہ کرے گی۔چالیس شہروں میں ہونے والے دورے کے لئے فینز بھی ایکسائیٹڈ ہیں، بونڈی بیچ پر ہونے والی ٹرافی کی تقریب کے بعد خواتین نے کرکٹ بھی کھیلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی