اولمپیئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کی ڈراز میٹنگ کل ہو گی

اولمپیئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کی ڈراز میٹنگ کل ہو گی

  



راولپنڈیی (اے پی پی)اولمپیئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کی ڈراز میٹنگ کل بروزجمعہ کو ایلیٹ کلب مورگاہ، راولپنڈی میں ہو گی۔ ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شیخ علی عابد نے کیا۔

اولمپیئن محمد اشفاق کی پاکستان ہاکی کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، وہ میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کاحصہ تھے۔ ایشین گیمز میں بھی انہیں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 17 جنوری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی ڈراز میٹنگ (کل) جمعہ کو ایلیٹ کلب مورگاہ، راولپنڈی میں ہو گی جس میں تمام کلبز کے ممبران شرکت کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...