پشاورکی قصاب برادری نے محکمہ لائیوسٹاک کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا

پشاورکی قصاب برادری نے محکمہ لائیوسٹاک کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورکی قصاب برادری نے محکمہ لائیوسٹاک کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا،ٹاؤن ٹواہلکاروں اورمحکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرکے مابین تنازعہ میں حکام کی جانبداری پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے لائیوسٹاک کوسات یوم کی مہلت دیدی اگرڈاکٹرعبدالوہاب کاتبادلہ کرکے شفاف انکوائری نہ کی گئی توایک ہفتہ بعداحتجاج مظاہروں سمیت لنڈی سڑک کوبندکیاجائیگا،یہ فیصلہ القریش بیف ایسوسی ایشن کے صدرمقصودخان قریشی کی زیرصدارت منعقداجلاس میں ہوا،چیئرمین فردوس خان،جنرل سیکرٹری رسول خان،نائب صدرحاجی اسرارعلی اورڈپٹی جنرل سیکرٹری الحاف محمد عرف ڈی ایس پی سمیت دیگرنے شرکت کی،اجلاس میں کہاگیاکہ مذبح خانہ میں دواداروں کے اہلکاروں کے مابین تنازع خمیازہ قصاب برادری بھگت رہی ہے،جس سے تحریری طورپرٹاؤن ٹواورمحکمہ لائیوسٹاک حکام کوآگاہ کیاگیاٹاؤن ٹوانتظامیہ نے اپنے اہلکارکاتبادلہ کرکے انکوائری شروع کردی،لیکن محکمہ لائیوسٹاک اپنے بااثرڈاکٹرکیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،اب ڈاکٹرانتقاماً مذبح خانہ کاماحول خراب کرنے سمیت قصاب برادری کیلئے مشکلات پیداکررہاہے،اگرمحکمہ لائیوسٹاک نے ایک ہفتہ میں ڈاکٹرعبدالوہاب کوتبدیل کرکے شفاف تحقیقات شروع نہ کیں تواحتجاجی مظاہروں سمیت لنڈی سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکرینگے،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ لائیوسٹاک پرعائد ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...