پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام کوچنگ سینٹر کی رونقیں بحال

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام کوچنگ سینٹر کی رونقیں بحال

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام کوچنگ سینٹر کی رونقیں بحال ہونے لگیں،، طویل عرصے بعد کوچنگ سینٹر کی تزین وآرائش کا کام کروا دیا گیا،، ایشین اتھلیٹکس کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سلمان اقبال بٹ کہتے ہیں کہ کوچنگ سینٹر کی تزین و آرائش خوش آئند ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام شہر کے قدیم سپورٹس اسٹرکچر کوچنگ سینٹر کی رونقیں طویل عرصے بعد بحال ہوگئیں،، کوچنگ سینٹر میں مختلف کھیلوں کے لئے انفراسٹرکچر کو بحال کردیا گیا ہے۔کوچنگ سینٹر میں فٹ بال، فٹسال اور ہاکی کی سہولیات فراہم کردی گئیں،، کرکٹ کی پچز کی تیاری کے ساتھ ساتھ اتھلیٹکس کی سہولیات بھی بحال کردی گئی ہیں۔ایشین اتھلیٹکس کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اور سینئر اتھلیٹ سلمان اقبال بٹ نے کوچنگ سینٹر میں طویل عرصے بعد سہولیات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر نصر اللہ رانا کی تعیناتی کے بعد کوچنگ سینٹر میں رہائش کی سہولیات بھی بہتر کردی گئی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...