محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی کرکٹ میچ میں شاندار فتح

  محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی کرکٹ میچ میں شاندار فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی میچ شاندار فتح،اپالو سپورٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی۔کرول گھاٹی بند روڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں اپالو سپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اشرف بٹ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ تیس اوورز میں 139 رنز بنائے ثاقب ایوب نے 43 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ شرافت علی نے 35اورجعفر نے19رنز بنائے۔جواب میں 140رنز کے تعاقب میں اپالو سپورٹس کی ٹیم مقررہ اوور میں 137 رنز بنا سکی اور اس طرح میچ اشرف بٹ کرکٹ کلب نے تین رنز سے جیت لیا۔


اپالو سپورٹس کی جانب سے اسامہ نے 29اور مبین نے33رنز بنائے۔ثاقب ایوب نے آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بیٹنگ میں 43رنز ناٹ آؤٹ بھی بنائے۔میچ کے اختتام پر ڈاکٹر فرحت عباس،محمد اکبر بٹ،محمد اکرم بٹ،محمد ارشد بٹ اور اصغر بٹ نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے بارے میں مفید ٹپس دیں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔