جو کرنا ہے کر لو‘کسی سے نہیں ڈرتی،حریم شاہ

جو کرنا ہے کر لو‘کسی سے نہیں ڈرتی،حریم شاہ
 جو کرنا ہے کر لو‘کسی سے نہیں ڈرتی،حریم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پاکستانی سیاست میں ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ آرمی نوٹس لے رہی ہے تو کیا ہوا جو کرنا ہے کر لو میں کسی سے نہیں ڈرتی۔تفصیلات کے مطابق حریم شاہ آج کل بیرون ملک موجود ہیں جہا ں انہوں نے کینیڈین شہریت حاص کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔اس کے علاوہ حریم شاہ دوبئی میں بھی عیاشی کرتے ہوئے نظر آ چکی ہیں جس میں کچھ بھارتی لوگوں کو ان کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔حریم شاہ نے پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں، دونوں میں ہنگامہ برپا کیا ہو ا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کہہ رہی تھیں کہ "آرمی نے آپ کا نوٹس لے لیا ہے ”ممکنہ طور پر وہ کسی کے سوال کو دھرا رہی تھیں،لیکن بعد میں جواباََ ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی میرا نوٹس لینا ہے لے لے، میں کسی سے نہیں ڈرتی۔

مزید :

کلچر -