پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کی 24 ویں برسی آج منائی جائے گی

پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کی 24 ویں برسی آج منائی جائے گی
 پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کی 24 ویں برسی آج منائی جائے گی

  



لاہور (فلم رپورٹر)پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کی 24 ویں برسی آج منائی جائے گی۔سلطان راہی کا اصلی نام حاجی حبیب احمد المعروف سلطان راہی تھا، سلطان راہی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر بجنور میں 1938میں پیدا ہو ئے تقسیم ہند کے وقت وہ گوجرانوالہ آگئے۔ انہوں نے اپنی فلمی کیرئیرکا آغاز فلم ’’باغی“میں ایک معمولی سے کردار سے کیا تھا۔اس کے علاوہ ان کی ابتدائی فلموں میں ”یاراں نال بہاراں“بھی شامل ہے جس میں انہوں نے ثانوی کردار ادا کیا تھا۔ 1972میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم بشیرا ریلیز ہوئی اس فلم نے انھیں بام عروج تک پہنچادیا۔سلطان راہی نے مجموعی طور پر 804 فلموں میں کام کیا جن میں 500سے زیادہ فلمیں پنجابی زبان میں اور 160 فلمیں اردو زبان میں بنائی گئی تھیں جبکہ 50 سے زیادہ فلمیں ڈبل ورژن تھیں۔ ان میں سے 430 فلمیں ایسی تھیں جن کے ٹائٹل رول سلطان راہی نے ادا کئے تھے۔ ان کی مشہور فلموں میں بشیرا، شیر خان،مولا جٹ، سالا صاحب، چن وریام،انسانیت کے دشمن،کالے چور،آخری جنگ اور شعلے کے نام سرفہرست ہیں۔9 جنوری 1996 ء کو جب وہ اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آرہے تھے تو راستے چند نامعلوم افراد نے انہیں لوٹنا چاہا اور مزاحمت پر انھیں قتل کردیا۔ وہ لاہور میں شاہ شمس قادری کے مزارکے احاطے میں آسودہ خاک ہیں۔

مزید : کلچر


loading...