آئمہ بیگ اور شہباز شگری کادوستی کو رشتہ داری میں بدلنے کا اعلان

  آئمہ بیگ اور شہباز شگری کادوستی کو رشتہ داری میں بدلنے کا اعلان
   آئمہ بیگ اور شہباز شگری کادوستی کو رشتہ داری میں بدلنے کا اعلان

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ آئمہ بیگ اوراداکار شہباز شگری نے ایک دوسرے کو دل دینے کے بعد اب ہمیشہ کے لئے ایک ہونے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔دونوں نامورفنکاروں کے درمیان کچھ عرصہ پہلے دوستی کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد وہ نہایت تیزی سے ایک دوسرے کے قریب آتے چلے گئے بلکہ اس بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں دن رات ایک ساتھ ہی گزارتے ہیں۔آئمہ بیگ دنیا میں جہاں بھی پرفارمنس کے لئے جاتی ہیں شہباز شگری بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے دونوں کینیڈا اور امریکہ بھی گئے تھے جبکہ گزشتہ سال شہباز شگری نے آئمہ بیگ کو نہایت قیمتی گاڑی بھی تحفے کے طور پر دی جس کے علاوہ ان کے درمیان دیگر تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری اپنی دوستی کو جلد ہی رشتہ داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کریں گے جس کے لئے مناسب وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری سینماٹوگرافر بھی ہیں جو کئی وڈیوز کی ڈائریکشن دے چکے ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ جو سلاکستان،سول سرچ،ورنہ اور پرے ہٹ لو میں بھی کام کرچکے ہیں۔ شہباز شگری کی دوستی ماڈل عائشہ لینا اختر سے ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی تھی جو چند سال بعد ہی ختم ہوگئی۔عائشہ لینیا اختر نے جون 2018 میں طلاق لے لی تھی۔اس بارے میں آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید : کلچر