اداکار سعد قریشی میشا چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

  اداکار سعد قریشی میشا چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک
   اداکار سعد قریشی میشا چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار سعد قریشی میشا چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ان کی شادی کا آغاز ڈھولکی کی تقریب سے ہوا جس میں دلہن اور دولہا دونوں نے ایک جیسے رنگ کا لباس زیب تن کیا۔دلہن نے پھولوں سے بنے زیورات بھی پہنے۔اسلام آباد میں منعقد شادی کی تقریب کے لئے دلہن نے سرخ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔یاد رہے کہ دونوں نے 17 اگست 2018 کو منگنی کی تھی۔خدا اور محبت 2 سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے سعد قریشی نے معروف ڈراموں میں اداکاری کر کے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔انہوں نے ڈرامہ پکار، شادی مبارک، کی جاناں میں کون اور محبوب آپ کے قدموں میں جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید :

کلچر -