عشق مجاز اور ناگن سینماگھروں میں ریلیز
لاہور (فلم رپورٹر) معروف فلمسازشہزاداقبال کی دونئی فلمیں ''عشق مجاز''اور''ناگن ''کوسینماگھروں میں ریلیزکردیا گیا ہے،ان دونوں فلموں میں شہزاداقبال نے اداکارکے طورپربھی خودکومنوایا ہے۔شہزاداقبال نے اپنی نئی ریلیزہونے والی فلموں ''عشق مجاز''اور''ناگن''میں سینئرزکے ساتھ ساتھ جونیئرزکوبھی مساوی کام کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے،اور پاکستان فلم انڈسٹری کو بہت سارا نیا ٹیلنٹ بھی دیا ہے،ایک ملاقات کے دوران فلمسازواداکارشہزاداقبال نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے پرایکٹس کے زریعے نئے ٹیلنٹ کوپروموٹ کریں اور اچھے اور معیاری کام کے ذریعے فلمی صنعت کو بھی اپنے پاؤں پرکھڑا کریں تاکہ فلم انڈسٹری پر چھائے بحران کے بادل چھٹ جائیں اورفلم انڈسٹری ایک بارپھرسے کامیابیوں کی طرف رواں دواں ہو،اورنگارخانوں کی ویرانیاں بھی دورہوں اور ان کی رونقیں بھی بحال ہوں۔شہزاداقبال نے مزیدکہا کہ اس وقت ہمارا ملک بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ حکومت اورفوج تواپنا کردارادا کررہی ہے لیکن ہمیں بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ امیدہے نیا سال ہماری کامیابیوں کا سال ہوگا۔