عدنان صدیقی کی آواز میں ملی نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل

عدنان صدیقی کی آواز میں ملی نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل
 عدنان صدیقی کی آواز میں ملی نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) اداکار عدنان صدیقی کی آواز میں گایا ملی نغمہ سوہنی دھرتی اللہ رکھے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ عدنان صدیقی کی اب تک بانسری سے بہت سے نغموں اور گیت گانے کی ویڈیو سامنے آچکی ہیں تاہم اب اداکار کی مشہور نغمہ سوہنی دھرتی اللہ رکھے مقبول ہورہی ہے۔ عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی جس میں وہ نجی ٹی وی کے شو میں ہارمونیئم بجاتے ہوئے ملی نغمہ سوہنی دھرتی اللہ رکھے گا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں یہ بھی کہا کہ جب بھی یہ گیت سنتے ہیں تو سرزمین پاکستان سے پر آپ کا فخر بڑھ جاتا ہے، اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ آباد رکھے۔

مزید :

کلچر -