2020ء فلمی صنعت کی بحالی کا سال ہوگا،شان

  2020ء فلمی صنعت کی بحالی کا سال ہوگا،شان
   2020ء فلمی صنعت کی بحالی کا سال ہوگا،شان

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار شان نے 2020ء کو فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم قرار دے دیا۔ شان نے رواں سال پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2020فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پاکستانی سینما اپنے سنہری دور کی یاد دلائے گا۔2018اور 2019کے درمیان بننے والی فلموں نے آہستہ آہستہ فلم بینوں کے ذہنوں اور دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے علاوہ فلمی نقادوں سے بھی داد وصول کی ہے۔توقع ہے کہ اس سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلمیں شائقین کو پسند آئیں گی۔

مزید : کلچر


loading...