ثنا جاوید نے گلوکارعمیرجسوال کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

  ثنا جاوید نے گلوکارعمیرجسوال کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا
   ثنا جاوید نے گلوکارعمیرجسوال کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید مان گئیں، عمیر جسوال سے شادی کا اعلان، اداکارہ ثنا جاوید اورگلوکارعمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور دونوں کی شادی کی خبرنے مداحوں کو بھی حیران کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پرچرچا رہا تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی۔دونوں شوبز شخصیات سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال بہت جلد ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، شادی کب ہوگی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم ممکن ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے۔

مزید : کلچر