وفاق کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں بد ھ کو وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور شفقت محمود نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی منظوری دیدی۔ منصو بے کیلئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی،وزیراعظم آج جمعرات کر ہنر مند پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے،پروگرام نیشنل اسکل اسٹریٹجی ٹاسک فورس کی تجاویز پر تیار کیا گیا،پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی مہارت دی جائیگی،فٹیچر ٹریننگ، سمارٹ لیب، بز نس انکیوبیشن سینٹر قائم ہونگے،تربیت پانے پر نوجوانوں کو انٹرنیشنل اجازت نامے ملیں گے،ہنر کی تربیت دینے والے اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائیگا،منر مند ی کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا،وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے بھی 100 ارب مختص کر چکے ہیں۔
اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام