عمان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانا ترجیح: شیخ عبد اللہ بن محمد السالمی 

عمان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانا ترجیح: شیخ عبد اللہ بن ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) عمان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السالمی نے کہا ہے کہ عمان اورپاکستان کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانا اوّلین ترجیح ہے۔ پاکستان کا 2روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپسی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السالمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عمان کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس محاذ پر دونوں ملک مل کرکام کریں۔ عمان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ السالمی نے وفد کے ہمراہ وزارتِ مذہبی امور کا دورہ کیا۔ ملاقات میں عمان اور پاکستان کی مذہبی امور کی وزارتوں کے کام کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک دوسرے سے تعاون کے فروغ پر اتفاق رائے کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نے تجویز پیش کی کہ دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کو مزید قریب لانے کیلئے علماء کرام کے وفود اور معیاری درسگاہوں میں طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کے اجراء پر کام کی ضرورت ہے جس سے وفد نے اتفاق کیا۔وفد نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور سلطان قابوس اور سلطنت عمان کی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ معزز مہمانوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔ وفد نے وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام ”اسلامو فوبیا کے خلاف مسلم امہ کے تعاون کے فروغ“ کے موضوع پر منعقدہ اہم سیمینار میں بھی شرکت کی۔

 عمان/ وزیر

مزید : صفحہ اول


loading...