بی آر ٹی بڑا پراجیکٹ ہے اسی سال مکمل ہوجائے گا، شوکت علی یوسفزئی  

بی آر ٹی بڑا پراجیکٹ ہے اسی سال مکمل ہوجائے گا، شوکت علی یوسفزئی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیرا طلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی ار ٹی اسی سال مکمل ہوجائے گی۔ یہ بڑا پراجیکٹ ہے غیر ضروری طور سے متنازعہ بنا یا گیا ہے۔ کیونکہ اپوزیشن ماضی میں ایسا بڑا پراجیکٹ نہیں دے سکی۔ انہیں تکلیف ہورہی ہے کیونکہ منصوبہ تکمیل کے اخری مراحل میں ہے۔ فائنل ریچ پر کام ہورہا ہے۔ فروری مارچ میں مکمل ہوجائے گی۔ بی ار ٹی کی لاگت بڑھی ہے اور نہ ہی اسے تکمیل سے روکا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے اہلیہ کے وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیب ترامیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس ملک کو چلانا بھی ہے تاکہ ادارے کام کرسکیں۔ ہم نیب کے ذریعے خوف نہیں پھیلانا چاہتے ہیں۔ بلکہ کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے انٹی کرپشن اور FIA بھی ہے۔ انہیں بھی ذمہ داری دینی چاہیے۔ سارے کیس نیب نہیں کرسکتے ہیں۔
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ تنازع کے خاتمے میں پاکستان ذمہ دارانہ کردار ادا کریگا وزیراعظم عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ ایران امریکہ جنگ نہ ہو،کیونکہ اس سے خطہ متاثر ہوگا،ایران امریکہ جنگ عام جنگ نہیں ہو گی دنیا کی بڑی طاقتیں اس جنگ کو دیکھ رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں کوئی پاکستان کو ڈومور کا نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ 15 سالوں تک دہشتگردی کا شکار رہا۔جس کی وجہ سے سکولوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ اس سال جون تک بہت سے سکولوں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ سکولوں میں ہر بچے کو ماہانہ 1 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔جس کی وجہ سے سکول داخلوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نرسنگ سٹاف کے تمام مسائل حل کرنے ہونگے۔ وہ نشتر ہال پشاور میں میڈیا سے گفتگو اور آل کے پی نرسنگ کنوینشن سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر مرض کے لیے سپیشلائزڈ نرسنگ سٹاف کا ہونا بہت ضروری ہے مریض کے ساتھ زیادہ وقت نرسنگ سٹاف کا گزرتا ہے نرسنگ سٹاف کے حسنِ سلوک سے مریض کو تسلی ملتی لوگوں کو نرسنگ سٹاف سے بہت توقعات ہوتی ہیں ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد زیادہ ذمہ داریاں نرسوں کی ہوتی ہیں نرسوں کی ڈیوٹی زیادہ اور وسائل کم ہے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے نرسنگ سٹاف کے مسائل بھی حل کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش زیادہ ہوتا ہے موجودہ وسائل میں نرسنگ سٹاف کی کارکردگی بے مثال ہے نرسنگ سٹاف کی پروموشن کے لیے وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ سے خود بات کرونگا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کے تاریخ کا سب سے بڑا مالی خسارہ ملا تھا۔ پی پی پی اور پی ایم ایل این نے 24 ہزار ارب کا قرضہ لیا۔ جس کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واپس کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے 32 فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے اور روپے کی قدر میں بھی استحکام آیا ہے پچھلی حکومتوں نے ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر برقرار رکھنے کے لیے قرضے لیے۔ جون سے ابتک حکومت نے سٹیٹ بینک سے ایک روپے قرض نہیں لیا۔ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہیں۔ بیرونی قرضوں کی قسط ادایگی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک سے مدد لی۔ وہ کسی کے سامنے کچکول نہیں رکھتا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں توسیع سوچ سمجھ کر کی گئی اور ہر وزیر کی کارکردگی کو دیکھا جاتا ہے وزیر اعلیٰ محمود خان باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں اسمبلی میں خواتین ارکان کی بھرپور نمائندگی ہو رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے یوتھ نرسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں شیلڈبھی تقسیم کیں۔

مزید :

صفحہ اول -