بٹ خیلہ، الہ ڈھنڈ میں گیس لوڈ شیڈنگ جاری، کمرے میں دم گھٹنے سے میاں بیوی جان بحق

بٹ خیلہ، الہ ڈھنڈ میں گیس لوڈ شیڈنگ جاری، کمرے میں دم گھٹنے سے میاں بیوی جان ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ الاڈھنڈمیں میں گیس لوڈشیڈنگ نے میاں بیوی کی جان لے لی مالاکنڈلیویزنے ابتدائی رپورٹ درج کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع مالاکنڈتحصیل بٹ خیلہ کے گاؤں الاڈھنڈڈھیری محلہ فتح خیل میں ملک جہاندادنامی شخص کے گھرمیں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کمرے میں گیس بھرجانے کی وجہ سے جہاندادخان ولد ملک شہبازخان اپنی اہلیہ مسماۃ(ح) سمیت جاں بحق ہوگئے گاؤں سے بیک وقت دوجنازے اٹھنے پرکہرام مچ گیااوردونوں کوالاڈھنڈڈھیری کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔

مزید : صفحہ اول