ایران کیساتھ کشیدگی،ٹرمپ انتظامیہ کی ارکان کانگریس اور سینیٹ کو بریفنگ،ڈیموکریٹس نے سوالات اٹھا دیئے

ایران کیساتھ کشیدگی،ٹرمپ انتظامیہ کی ارکان کانگریس اور سینیٹ کو ...
ایران کیساتھ کشیدگی،ٹرمپ انتظامیہ کی ارکان کانگریس اور سینیٹ کو بریفنگ،ڈیموکریٹس نے سوالات اٹھا دیئے

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کیساتھ بڑھتی کشیدگی پر امریکی ارکان کانگریس اورسینیٹ کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی،مائیک پومپیو ،مارک ایسپر،مارک ملی اور جینا ہاسپیل پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد نے بریفنگ دی ،ڈیموکریٹس نے جنرل سلیمانی پر حملے اور بعد کی صورتحال پر سوالات اٹھا دیئے ۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران کیساتھ بڑھتی کشیدگی پر امریکی ارکان کانگریس اورسینیٹ کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی،مائیک پومپیو ،مارک ایسپر،مارک ملی اور جینا ہاسپیل پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد نے بریفنگ دی ،زیادہ ترارکان نے بریفنگ کو پارٹی موقف پر ہی پرکھا،ڈیموکریٹس نے جنرل سلیمانی پر حملے اور بعد کی صورتحال پر سوالات اٹھا دیئے،ریپبلکن ارکان نے امریکی حملے کو فیصلہ کن کاررروائی قراددیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

خبرایجنسی کے مطابق ریپبلکن سینیٹر مائیک لی پارٹی موقف سے نالاںہوگئے اوروفدکی بریفنگ کو”بدترین “قراردیدیا،ان کاکہناتھا کہ میں ایسی بریفنگ کو توہین سمجھتا ہوں،جس آئین کاہم نے حلف اٹھایا بریفنگ کو اس وقار کو گھٹانے والی سمجھتا ہوں۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...