چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل شاہد محمود نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل شاہد محمود نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ...
چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل شاہد محمود نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل شاہد محمود نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل شاہد محمود نے کام سے روکنے کے معاملے پربحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،ایئرمارشل شاہد محمود نے سندھ ہائیکورٹ سے کام سے روکنے کے عبوری حکم نامے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائرکردی،اپیل میں وفاق کینٹ ڈویژن وزارت سول ایوی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر2018 میں پی آئی اے میں عبوری تقرری کی ،درخواست گزارکوقومی ایئر لائن کی بحالی اورخسارہ ختم کرنے کیلئے لایاگیا ۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...