وزیراعظم عمران خان آج ہنر مند جوان پروگرام کا آغاز کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ہنر مند جوان پروگرام کا آغاز کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج ہنر مند جوان پروگرام کا آغاز کریں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کیلئے ایک اور اہم منصوبے ’ہنرمند جوان پروگرام‘ کا آغاز آج کریں گے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پروگرام لانچنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ نوجوانوں کا خصوصی ترانہ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہنرمند جوان پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو جدید ترین صلاحیتیوں پر مبنی تربیت دی جائے گی جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روبوٹکس، کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے علوم شامل ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہنر مند جوان پروگرام میں 70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئے انتظام کیا جائے گا جبکہ دوست ممالک کے اشتراک سے سنٹر آف ایکسیلینس بھی قائم کیے جائیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہنر یافتہ نوجوانوں کو عالمی اداروں کے خصوصی سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے جبکہ روزگار کیلئے انہیں آسان قرض بھی فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...