سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100انڈیکس میؐں حیران کن اضافہ

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100انڈیکس میؐں حیران کن اضافہ
سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100انڈیکس میؐں حیران کن اضافہ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا،دن کے شروع میں ہی 100انڈیکس میں 850پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے برعکس آج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہاہے،صبح کاروباری دن کا آغاز41,357.56سے ہوا جو بڑھتا ہوا42,207.77تک جا پہنچا جس سے بازارحصص میں 850پوائنٹس کا اضافہ ہوا دیکھا گیا۔اس وقت 100انڈیکس42,207.77پر ٹریڈ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی ۔خام تیل اور سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی تھی جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو قرار دیا گیا۔

مزید : بزنس


loading...