سونے سے قبل کانوں میں روئی ٹھونستا تھا تاکہ کوئی کیڑا نہ گھس جائے،رانا ثنااللہ نے جیل میں دی گئی اذیتوں سے پردہ اٹھادیا

سونے سے قبل کانوں میں روئی ٹھونستا تھا تاکہ کوئی کیڑا نہ گھس جائے،رانا ...
سونے سے قبل کانوں میں روئی ٹھونستا تھا تاکہ کوئی کیڑا نہ گھس جائے،رانا ثنااللہ نے جیل میں دی گئی اذیتوں سے پردہ اٹھادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صوبائی وزیر اوررکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ ہی نہیں بنا بلکہ جیل میں ان پر ظلم ہوا ہے۔انہوں نے کہاانہیں بستر اور گدا تو دور ایک چادر تک نہیں دی گئی۔

جیونیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر نے کہا انہیں گھر کا کھانا تک نہیں دیاگیا۔وہ چھ ماہ تک ننگے فرش پر سوتے رہے ، انہیں ایک چادر تک نہیں دی گئی۔رانا ثنا اللہ کے مطابق ان کے سیل میں اتنے کیڑے تھے کہ وہ سونے سے قبل کانوں میں روئی ٹھونستے تھے تاکہ کوئی کیڑا کان میں نہ گھس جائے۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وہ تو مشکل وقت گزار آئے ہیں اللہ پاک نے انہیں استقامت دی اور انہوں نے وہ وقت گزار لیا،تاہم جو آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں وہ یہ وقت کیسے گزاریں گے؟۔

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ تقریبا چھ ماہ تک منشیات برآمدگی کیس میں جیل قید رہے اور اب وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

مزید : قومی


loading...