لاہورہائیکورٹ ،ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کےخلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو ارسال

لاہورہائیکورٹ ،ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کےخلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو ...
لاہورہائیکورٹ ،ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کےخلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو ارسال

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جسٹس انوارالحق پنوں کوبھجوا دی گئیں،عدالت نے کہاکہ یہ کیس جسٹس انوارالحق پنوں سن رہے تھے مناسب ہے وہی سماعت کریں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کےخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے ڈی سی لاہوراورآئی جی پنجاب پولیس کی رپورٹ پیش کر دی،عدالت نے ہوم سیکریٹری پنجاب کوفوری طورپر ریکارڈسمت طلب کرلیا،عدالت نے درخواستوں کوسماعت کےلئے جسٹس انوارالحق پنوں کوبھجوا دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ کیس جسٹس انوارالحق پنوں سن رہے تھے مناسب ہے وہی سماعت کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور