دوران غسل ’زندہ ‘ہوجانے والی خاتون سے متعلق انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دوران غسل ’زندہ ‘ہوجانے والی خاتون سے متعلق انتہائی افسوسناک خبرآگئی
دوران غسل ’زندہ ‘ہوجانے والی خاتون سے متعلق انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میںمردہ قرار دی گئی خاتون آج آئی سی یو میں خالق حقیقی سے جاملی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعباسی شہید ہسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون آج حقیقت میں دم توڑ گئیں۔ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق خاتون کاانتقال آج صبح پانچ بجکر پندرہ منٹ پرہوا جس کے بعد ان کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

گزشتہ روز ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قراردے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیاتھا تاہم سردخانے میں غسل کے دوران خاتون اٹھ کھڑی ہوئی تھی جس پر ورثا کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کااعلان کیاتھا۔رشیدہ بی بی کو منگل کی شام عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق غسل کے دوران خاتون کے حرکت کرنے پر غسل دینے والی خواتین نے سردخانے سے دوڑ لگادی جب کہ خاتون کو کفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو واپس عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...