ایران طیارہ حادثہ میں نیا شادی شدہ جوڑا بھی ہلاک ، وہ ایران کیا کرنے آئے تھے اور ان کے ہمراہ چار لوگ کون تھے ؟ آنکھیں نم کر دینے والی تفصیلات

ایران طیارہ حادثہ میں نیا شادی شدہ جوڑا بھی ہلاک ، وہ ایران کیا کرنے آئے تھے ...
ایران طیارہ حادثہ میں نیا شادی شدہ جوڑا بھی ہلاک ، وہ ایران کیا کرنے آئے تھے اور ان کے ہمراہ چار لوگ کون تھے ؟ آنکھیں نم کر دینے والی تفصیلات

  



اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز ایران علی الصبح ایران میں یوکرائن کا بوئنگ مسافر طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے ، ان مسافروں میں ایک نیا شادی شدہ جوڑا بھی شامل ہے جو کہ تین روز قبل ہی اس بندھن میں بندھا اور ان کی نئی زندگی کا آغاز ہونے سے قبل ہی اختتام ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائنی پرواز 63 کینیڈین شہری بھی سوار تھے جن میں یہ جوڑا بھی شامل تھا ، ان کا تعلق کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر ایڈمونٹون سے تھا ۔ عرش پورزارابی کی عمر 26 سال جبکہ پونے گورجی کی عمر 25 سال تھی ، انہوں نے یونیورسٹی آف البرٹا سے کمپیوٹر سائنس میں گریجوایشن کی تھی ۔ شادی کرنے کے تین دن بعد جوڑا ایران سے کینیڈا اپنے گھر واپس جا رہا تھا لیکن طیارہ اڑنے کے کچھ دیر کے بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا ۔

نئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ ان کی شادی میں شرکت کرنے والے چار افراد بھی جہاز میں سوار تھے جبکہ ان کے علاوہ کینیڈا کے شہر ایڈومونٹون سے تعلق رکھنے والے مزید 24 مسافر بھی جہاز میں تھے ۔یاد رہے کہ جہاز میں سب سے زیادہ ایرانی شہری سوار تھے ۔ جہاز کا بلیک باکس مل چکا ہے جو کہ حادثے کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

مزید : بین الاقوامی