روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں معیشت کے حوالے سے ایک اور اچھی خبرسامنے آئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیاہے ۔فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.85 روپے پر ٹریڈ ہورہاہے۔


تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کاچوتھا روز ملکی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہو رہا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ساتھ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.85 روپے پر ٹریڈ ہورہاہے۔


گزشتہ روز ایران کی جانب سے عراق میں موجود امریکی اڈوں پر کئے گئے حملوں نے دنیا بھرمیں معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ سمیت دنیا بھرمیں بازار حصص میں مندی دکھائی دی جبکہ ڈالر کی قیمت میں پچاس پیسے کا واضح ہوگیا تھا۔ تاہم آج معاشی سرگرمیاں کل سے بہتر دکھائی دے رہی ہیں اور دن کے آغاز پر ہی ڈالر بائیس پیسے سستا ہوگیاہے۔

مزید :

بزنس -