مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عمران خان کی وزیرخارجہ کوایران سمیت 3ممالک کے دورے کی ہدایت ،اہم ذمہ داری سونپ دی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عمران خان کی وزیرخارجہ کوایران سمیت 3ممالک کے دورے کی ...
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عمران خان کی وزیرخارجہ کوایران سمیت 3ممالک کے دورے کی ہدایت ،اہم ذمہ داری سونپ دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فردوس نے کہا کہ ’پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔وزیراعظم نے واضح کردیاہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں۔مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اوردنیا میں امن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔پاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا‘۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا’وزیراعظم عمران خان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے اور متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے‘۔

واضح رہے کہ عراق میں ایرانی جنرل کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت اور اس کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے جوابی حملے نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی تشویش ناک بنا دیا ہے۔

مزید : قومی /عرب دنیا /اہم خبریں