”ہماری فوجیں عراق میں ہی رہیں گی اور ہمارا جنگی جہاز آبنائے ہرمز جائے گا تاکہ۔۔“آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی بڑا اعلان کر دیا

”ہماری فوجیں عراق میں ہی رہیں گی اور ہمارا جنگی جہاز آبنائے ہرمز جائے گا ...
”ہماری فوجیں عراق میں ہی رہیں گی اور ہمارا جنگی جہاز آبنائے ہرمز جائے گا تاکہ۔۔“آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے گزشتہ روز جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا اور دعویٰ کیاہے کہ حملے کے نتیجے میں 80 افراد مارے گئے ہیں اہم امریکہ کی جانب سے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اب آسٹریلیا بھی میدان میں آ گیاہے ، آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلیا کے فوجی اور عملہ عراق میں ٹھہرتے ہوئے اپنا مشن جری رکھیں گے ۔ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا نیول ویزل (جنگی جہاز) پلان کے مطابق آبنائے ہرمز اسی ہفتے جائے گا تاکہ علاقے میں مال برادر جہازوں کی نقل و حرکت  کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ حملہ کامیاب رہا جس میں80 افراد مارے گئے ہیں اور امریکہ کو جانی کے ساتھ جنگی سازو سامان کی تباہی کا بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔