مہاتیر محمد کی متنازع شہریت قانون پر تنقید،مودی حکومت کاملائیشیا سے پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیوں کافیصلہ

مہاتیر محمد کی متنازع شہریت قانون پر تنقید،مودی حکومت کاملائیشیا سے پام آئل ...
مہاتیر محمد کی متنازع شہریت قانون پر تنقید،مودی حکومت کاملائیشیا سے پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیوں کافیصلہ

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مودی حکومت کشمیر اورشہریت قانون پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی تنقید پر بھڑک اٹھی ،مودی حکومت نے ملائیشیا سے پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور متنازعہ شہریت بل پربھارت کو شدید تنقید کاسامنا ہے جس پر مودی حکومت سیخ پا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق مودی حکومت نے ملائیشیا پر پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کافیصلہ کیا ہے،ملائیشیا پر پابندیوں کیلئے تمام وزارتوںنے کام شروع کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...