الیکشن کمیشن نے متنازع بیان پر فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے متنازع بیان پر فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب ...
الیکشن کمیشن نے متنازع بیان پر فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متنازع بیان پر فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔قائم مقام چیف الیکشن کمشنر خالد محمود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان چیف جسٹس ہائیکورٹ کیخلاف بھی متنازع بیان دے چکی ہیں ،2013 سے سیاسی لیڈرز نے اداروں کیخلاف جو کچھ کہا سب کو پتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے توہین آمیز بیانکے معاملے پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن نے متنازع بیان پر فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان سے متنازع بیان پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3فروری تک ملتوی کردی۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنر خالد محمود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان چیف جسٹس ہائیکورٹ کیخلاف بھی متنازع بیان دے چکی ہیں ،2013 سے سیاسی لیڈرز نے اداروں کیخلاف جو کچھ کہا سب کو پتہ ہے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکاکہناتھا کہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔