ایرانی جنرل سلیمانی کا قتل اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے بھی بڑی کامیابی،امریکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ بھی میدان میں آگئے

ایرانی جنرل سلیمانی کا قتل اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے بھی بڑی کامیابی،امریکی ...
ایرانی جنرل سلیمانی کا قتل اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے بھی بڑی کامیابی،امریکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کہتے ہیں کہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کا قتل اسامہ بن لادن اورداعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قتل سے بھی بڑی کامیابی ہے۔پیٹریاس نے کہا سلیمانی پر حملہ بغدادی اور اسامہ بن لادن پر ہونے والے حملوں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

امریکی اخبارفارن پالیسی سے گفتگو میں سابق سی آئی اے ڈائریکٹرکے مطابق سلیمانی خطے میں ایران کے غیر معمولی اثرورسوخ کو فروغ دینے والے ایک آرکیٹیکٹ اور آپریشنل کمانڈر تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ القدس کے سربراہ کئی ملیشیاوں کو اسلحہ فراہم کرکے چھ سو سے زائد امریکیوں اور اتحادی فوجیوں کے قتل کی وجہ بنے۔اور وہ امریکا کیلئے اسامہ سے زیادہ اہم تھے´
پیٹریاس کے مطابق جنرل سلیمانی پر کئے ڈرون حملے سے یہ پیغام گیاہے کہ امریکا دنیا بھر میں کہیں بھی مستقل تشدد کو برداشت نہیں کرسکتا۔
واضح رے کہ جمعہ کو امریکا نے رات گئے ایک حملہ کرکے ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ونگ القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے ساتھ عراقی ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی بھی جاں بحق ہوگئے۔
ایران نےجوابی حملہ کرتے ہوئے عراق ہی میں موجود دو امریکی اڈوں پر میزائلوں سے حملے کردیئے تھے جس کے بعد سے صورتحال مزید کشیدہ ہی ہے۔