برطانوی شاہی جوڑے کاایسا فیصلہ کہ پورا برطانیہ حیران رہ گیا،شاہی خاندان بھی ناراض، گہرے دکھ کااظہارکردیا

برطانوی شاہی جوڑے کاایسا فیصلہ کہ پورا برطانیہ حیران رہ گیا،شاہی خاندان بھی ...
برطانوی شاہی جوڑے کاایسا فیصلہ کہ پورا برطانیہ حیران رہ گیا،شاہی خاندان بھی ناراض، گہرے دکھ کااظہارکردیا

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی شاہی حیثیت اور مالی معاملات سے متعلق ایسااعلان کیاہے برطانوی عوام اور شاہی خاندان سب حیران رہ گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن نے اعلان کیا ہے کہ وہ’سینئر‘ شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کیلئے اقدامات کریں گے۔شاہی جوڑے کے مطابق اب وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کی گئی اپنی پوسٹ میں شاہی جوڑے کاکہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر باہم سوچ بچار کر چکے ہیں اور کئی ماہ سے جاری غوروفکر کے بعد اب انہیں نے اپنی شاہی حیثیت چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے۔ہیری اور میگھن کے مطابق وہ ملکہ برطانیہ کی مکمل معاونت اور حمایت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

View this post on Instagram

“After many months of reflection and internal discussions, we have chosen to make a transition this year in starting to carve out a progressive new role within this institution. We intend to step back as ‘senior’ members of the Royal Family and work to become financially independent, while continuing to fully support Her Majesty The Queen. It is with your encouragement, particularly over the last few years, that we feel prepared to make this adjustment. We now plan to balance our time between the United Kingdom and North America, continuing to honour our duty to The Queen, the Commonwealth, and our patronages. This geographic balance will enable us to raise our son with an appreciation for the royal tradition into which he was born, while also providing our family with the space to focus on the next chapter, including the launch of our new charitable entity. We look forward to sharing the full details of this exciting next step in due course, as we continue to collaborate with Her Majesty The Queen, The Prince of Wales, The Duke of Cambridge and all relevant parties. Until then, please accept our deepest thanks for your continued support.” - The Duke and Duchess of Sussex For more information, please visit sussexroyal.com (link in bio) Image © PA

A post shared by The Duke and Duchess of Sussex (@sussexroyal) on

بدھ کے روز اپنے غیر متوقع بیان میں جو انھوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی پوسٹ کیا، شاہی جوڑے نے کہا کہ انھوں نے 'کئی ماہ تک غورو فکر اور باہمی تبادلہ خیال کے بعد' یہ فیصلہ کیا ہے۔بیان میں شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ ’ہم شاہی خاندان کے 'سینئر' ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی طور پر خود مختار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ ہم ملکہ برطانیہ کی مکمل معاونت اور حمایت جاری رکھیں گے۔‘انھوں نے کہا کہ وہ برطانیہ اور شمالی امریکہ میں اپنا وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم وہ 'ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ، اور شاہی خاندان کی سرپرستی میں اپنے فرائض کی انجام دہی اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔

بی بی سی کے مطابق ہیری اور میگھن نے یہ بیان دینے سے پہلے پورے خاندان میں کسی سے بھی مشاورت نہیں اور اس بات پرشاہی خاندان کی جانب سے دکھ اور مایوسی کااظہارکیاگیاہے جو کہ بہت سخت بات ہے۔

دوسری جانب بکنگھم پیلس کی خاتون ترجمان نے کہا کہ ڈیوک اور ڈچز کے ساتھ ان کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے پر بات چیت ’ابتدائی مرحلے میں‘ تھی۔ انھوں نے مزید کہا ’ہم ان کے مختلف انداز اختیار کرنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن یہ پیچیدہ معاملات ہیں جن پر کام کرنے میں وقت لگے گا۔‘

یاد رہے گذشتہ برس شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان کچھ اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی /برطانیہ


loading...