وفاقی حکومت مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دے سکتی ہے ،گورنرپنجاب چودھری سرور

وفاقی حکومت مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دے سکتی ہے ،گورنرپنجاب چودھری ...
وفاقی حکومت مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دے سکتی ہے ،گورنرپنجاب چودھری سرور

  



لاہور(ڈیل پاکستان آ ن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ قومی مفاد کامعاملہ تھا،تمام سیاسی جماعتوں نے سمجھداری کاثبوت دیا،ان کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دے سکتی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ قومی مفادکا معاملہ تھا تمام سیاسی جماعتوں نے سمجھداری کا ثبوت دیا،سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں قانون سازی پر تعاون کرناچاہیے،چودھری سرور کاکہناتھا کہ ایران امریکہ کشیدگی خطے کے امن کےلئے درست نہیں،وزیر اعظم نے پیغام دیا ہے کہ ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ،انہوںنے کہاکہایران امریکہ کشیدگی سے دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہو گااسے روکنا چاہئے۔

گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دے سکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے پاکستانیوں کو مسئلہ کشمیر پراکٹھا کیاگیا ،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور