سائبرکرائم کورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداددہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

سائبرکرائم کورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداددہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی ...
سائبرکرائم کورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداددہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائبرکرائم کورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداددہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداددہشتگردی عدالت منتقل کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزموں کی بریت کی درخواست پر فیصلہ بھی انسداد دہشتگردی عدالت ہی کرے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسائبر کرائم کورٹ میں جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی، عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جج ویڈیو کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی استدعا منظورکرلی،عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس انسداددہشتگردی عدالت منتقل کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے ناصر بٹ کے بھتیجے حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت بھی انسداددہشتگردی عدالت منتقل کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزموں کی بریت کی درخواست پر فیصلہ بھی انسداد دہشتگردی عدالت ہی کرے گی ،جج محمد بشیر نے کہاکہ انسدادہشتگردی عدالت فیصلہ کرے کہ کیس سننا ہے یا واپس سائبر کرائم عدالت کوبھیجناہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد