اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کوغیر شرعی قرار دیدیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کوغیر شرعی قرار دیدیا
اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کوغیر شرعی قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کوغیر شرعی قرار دے دیا۔
سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کی متعدد دفعات شریعت سے متصادم ہیں،نیب کے احتساب کاعمومی تصوراسلامی تصوراحتساب کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔
سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کاکہناتھاکہ نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیر اسلامی ہیں، وعدہ معاف گواہ بننا، پلی بارگین کی دفعات غیر اسلامی ہیں، ملزم کو زیادہ وقت کیلئے زیر حراست رکھنا اور تشہیر کرناغیر شرعی ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگائی جائے۔