’کوئی رہنمائی نہیں مل رہی‘،فوادچوہدری نے اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے

’کوئی رہنمائی نہیں مل رہی‘،فوادچوہدری نے اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی ...
’کوئی رہنمائی نہیں مل رہی‘،فوادچوہدری نے اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے۔جس ادارے سے کوئی رہنمائی نہیں مل رہی اس پر کروڑوں روپے خرچ کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چوہدری نے کہا’اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنماءنہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نوکی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہاءجید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل دیا۔ ذاکر ستی نامی شخص نے لکھا ’اس کونسل نے آج تک اسلامی نظریہ دیا کون سا ہے؟شادیاں، بیوی، اجازت، ان الفاظ سے باہر تو نکلی نہیں یہ کونسل‘۔

عطااللہ نامی صارف نے لکھا’اسلامی نظریاتی کونسل کے ہزار ہا سفارشات پر اگر من و عن عمل ھوجاتا تو تجھ جیسے "حریم خور" پارلیمنٹ میں پہنچتے ہی نہیں۔اس ادارے کے سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ مولانا فضل الرحمٰن کئی بار پارلیمنٹ میں کرچکے ہیں‘۔

لیاقت نے لکھا’یہ پبلک میٹر (معاملہ)نہیں ہے، آپ کی حکوت ہے اگر کوئی مسئلہ ہے توآپ سے گزارش ہے کہ اس میں مذید بہتری کے لیے تمام اداروں میں اصلاحات لے آئیں۔ جیسے آرمی ایکٹ میں ترامیم کیے وغیرہ‘۔

عثمان ظہیر نے لکھا’آپ بھی سائنس کی وزارت کسی ٹیکنالوجی والے بندے کو دے دیں۔ جیسے آپ مزے لے رہے ہیں ویسے دوسرے مولوی بھی لے رہے ہیں سرکاری خرچ پہ‘

ماہی خان کے مطابق’اس ادارے کی تشکیل نو کے ساتھ اس میں ایسے جید علما کی شمولیت بھی ضروری جو تحقیق کو ضروری سمجھیں اور حوصلہ افزائی کریں۔ ہمارا دین غور اور تحقیق پر بہت زیادہ زور دیتا لیکن بہت معزرت سے کہ یہاں سوال سے ہی منع کیا جاتا ہمارے لیے رکاوٹ دین نہیں کچھ مخصوص علما ہیں اور یہ تلخ حقیقت ہے‘

مزید : قومی