فہد ملک قتل کیس،سپریم کورٹ کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ منتقل کرنے کاحکم

فہد ملک قتل کیس،سپریم کورٹ کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ منتقل کرنے کاحکم
فہد ملک قتل کیس،سپریم کورٹ کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ منتقل کرنے کاحکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فہد ملک قتل کیس پشاورہائیکورٹ سے اسلام آبادہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ مقدمے کی کارروائی قانون کے مطابق مکمل کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فہدملک قتل کیس کی منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مقدمہ منتقل کرنے سے شفافیت کے اصول کی خلاف ورزی ہوگی،جسٹس طارق مسعود نے کہاکہ یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ہے ،کیس ججز کی عدم دستیابی اور اعتراضات کی وجہ سے منتقل کیاگیا،وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں جلد فیصلہ آنے والا ہے،اس کو روکنے کا حکم دیں۔جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو ایسا حکم نہیں دے سکتے،ٹرائل کورٹ سے آپ رجوع کریں کہ فیصلہ نہ سنایا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فہد ملک قتل کیس پشاورہائیکورٹ سے اسلام آبادہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ مقدمے کی کارروائی قانون کے مطابق مکمل کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...